شعبہ فکری امور کا الجوادین یوتھ فورم کے لیے ثقافتی پروگرام کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور نے بصرہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم الجوادین یوتھ فورم کے وفد کے لیے ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا۔

مذکورہ بالا شعبہ سے منسلک الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن میں اسکاؤٹ پروگرامز اور کیمپس یونٹ کے سربراہ یونس عاشور نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہم نے بصرہ گورنریٹ کے الجوادین یوتھ کلچرل فورم کے ایک وفد کی ضیافت کا اہتمام کیا اور اس کے لیے ایک جامع تعلیمی وتربیتی پروگرام مرتب کیا کہ جس میں سرفہرست "نوجوانوں کو درپیش فکری وعصری چیلنجز اور ان کے مقابلے کے لیے موزوں طریقہ" کے موضوع پر لیکچر تھا۔

عاشور نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے ضمن میں الکفیل اسکاؤٹ کے پروگرامز اور سرگرمیوں کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، اور اسی طرح تفریحی سرگرمیوں اور کھیلوں کے ذریعے شرکاء کے درمیان تعاون اور تعامل کی روح کو فروغ دینے کی سعی کی گئی تاکہ یہ پروگرام ثقافتی اور تفریحی اعتبار سے مکمل شمار ہو۔

مہمان وفد کے رکن یونس عبد الرحمن نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں میں آگاہی اور مہارتوں کو بڑھانے والے متعدد مفید فقرات پر مشتمل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ وفد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے بصرہ میں منعقدہ سمر کورسز سے فارغ التحصیل نوجوانوں پر مشتمل ہے اور اب یہ ضیافت روضہ مبارک کی جانب سے اگلی نسل کی پرورش پر توجہ کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے کا ایک مقصد الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہ کرنا بھی تھا تاکہ عراقی معاشرے کو بہتر مستقبل کی طرف لے جانے والی ایک تعلیم یافتہ اور باشعور نسل تیار کرنے میں کردار ادا کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: