روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے جناب علی اکبر (ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقدہ معلوماتی مقابلے کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے

جناب علی اکبر (ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ ثقافتی اور معلوماتی مقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا گيا ہے۔

جناب علی اکبر(ع) کے بارے میں معلوماتی مقابلہ جیتنے والوں کو حضرت علی اکبر(ع) کے جشن میلاد میں انعامات دیئے جائيں گے، کہ جو بروز اتوار 9فروری 2025ء کو نماز مغربین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے بیرونی صحن میں منعقد ہو گا۔

اگر کسی وجہ سے اس مقابلے کا فاتح جشن میں شرکت کرنے سے قاصر ہو تو وہ نتائج کے اعلان کے بعد دو ہفتوں کے اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتا ہے اور اس کے لیے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: