کربلا بین الاقوامی کتابی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا سٹال ہر عمر کے قارئین کے لیے متنوع کتابوں سے بھرا ہوا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا بین الاقوامی کتابی نمائش میں لگائے گئے اپنے سٹال ہر عمر کے قارئین کے لیے متنوع فکری اور ثقافتی کتابیں رکھی ہیں۔

سٹال کی انتظامیہ کے رکن سلام جنابی نے کہا ہے کہ فکری، دینی اور ثقافتی علوم میں دلچسپی رکھنے والے مہمانوں کی بہت بڑی تعداد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سٹال کا وزٹ کیا ہے کیونکہ یہ جگہ انسائیکلوپیڈیا، نظرثانی شدہ میگزینز اور بچوں کے رسالوں سمیت مختلف قسم کی کتابوں، منشورات اور مطبوعات سے بھری ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نمائش میں شرکت کا مقصد اہل بیت(ع) کی ثقافت اور علوم کی نشر واشاعت اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہر اکیڈمک شعبے اور ہر عمر کے افراد کے لیے کی جانے والی علمی و معرفتی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔

نمائش کو دیکھنے کے لیے آئے ہوئے ایک مہمان عادل جبر مجمود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا کربلا بین الاقوامی کتابی نمائش میں موجود سٹال عقائدی اور اخلاقی علوم سے متعلق کتابوں کے ساتھ ساتھ متنوع علمی وسائنسی کتابوں کی بدولت سب سے منفرد وممتاز ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: