25ویں سالانہ کینڈل فیسٹیول کے ضمن میں تصویری نمائش کا افتتاح

بین الحرمین شریفین کے ایریا میں پچیسویں سالانہ کینڈل فیسٹیول کے ضمن میں لگائی گئی تصویری نمائش کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہر سال اس فیسٹیول کاانعقاد کیا جاتا ہے اور اس کی تقریبات دو روز تک جاری رہتی ہیں۔

نمائش میں اس فیسٹیول کی پچیس سالہ تاریخ پر روشنی ڈالی گئی، جس میں اس کی مختلف سرگرمیوں کے ارتقاء اور اہم مراحل کو تصویری اور دستاویزی شکل میں محفوظ کیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نائب سیکرٹری جنرل عباس موسٰی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سالانہ نمائش امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے، اور اس سال امام(عج) کی حیات 1191 سال ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب بین الحرمین سے گزرنے والے ہر زائر کو ایک پیغام دے رہی ہے، جس میں امام(عج) کی عمر کی یاددہانی اور ان کے انتظار کے مفہوم کی پختگی سرفہرست ہے کہ جو ان سے وابستگی کا اصل جوہر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: