روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ کا نیمۂ شعبان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مقام امام مہدی(عج) کا وزٹ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے رکن اور شعبہ مقام امام مہدی(عج) کے نگران کاظم عبادہ نے نیمۂ شعبان کے مراسم زیارت اور امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مقام امام مہدی(عج) کا وزٹ کیا۔

اس دورے میں پندرہ شعبان کو بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے خدماتی سہولیات اور تنظیمی لائحۂ عمل کا جائزہ لیا گیا اور مقام امام مہدی(عج) میں آنے والے زائرین کی بلاتعطل آمدورفت کے لیے جاری انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔

کاظم عبادہ نے زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے خدماتی دائرہ کار کو وسیع کرنے، لوجسٹک مواد کی موجودگی کو یقینی بنانے اور اس سلسلہ میں مختلف شعبوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون پر زور دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: