روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کی مناسبت منعقدہ ثقافتی مقابلہ کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کی مناسبت منعقدہ ثقافتی مقابلہ کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

انعامات وصول کرنے کے لیے فاتحین کو امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مرکزی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے، کہ جو 11فروری 2025ء کو مغرب اور عشاء کی نماز کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے بیرونی صحن میں منعقد ہو گی۔

اس مقابلے میں 1596 افراد نے حصہ لیا جن میں سے 763 افراد نے صحیح جوابات دیئے اور ان میں سے دس افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعام کا حقدار قرار دیا گیا، کہ جن کے نام یہ ہیں:
1. محمد فضي عجيل دهام الشمري، واسط گورنریٹ
2. وائل وجيه مهدي الفريجي، بغداد گورنریٹ
3. ياسر عمار مكي الشمري، بابل گورنریٹ
4. أطياف مثنى راضي الجبوري، بغداد گورنریٹ
5. رقية رائد حمود الحصونه، ذي قار گورنریٹ
6. رنا علوان كاطع العامري، ذي قار گورنریٹ
7. فاتن جواد كاظم الخلف، ذي قار گورنریٹ
8. فاطمة محمد علي هادي العنبكي، كربلا مقدسہ
9. مرضية محمد عبد الواحد عودة الياسري، نجف اشرف گورنریٹ
10. هيفاء أحمد عبد الكريم آل بنحاجي، ذي قار گورنریٹ

اگر کوئی فاتح اس پروگرام میں کسی وجہ سے شرکت نہ کر سکے تو وہ نتائج کے اعلان کے بعد دو ہفتوں کے اندر اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالی امور سے رابطہ کر سکتا ہے، اور مراجعت کے وقت اپنی شناختی دستاویزات (اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ) ساتھ لانا ضروری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: