شُعبہ سادة الخدم کا زیارتِ نیمۂ شعبان کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شُعبہ ساداتِ خُدام نے زیارتِ نیمۂ شعبان اور اس موقع پر آنے والے دسیوں لاکھ زائرین کے استقبال کی تیاریوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

شُعبہ کے انچارج سید ہاشم شامی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شُعبہ ساداتِ خُدام کا زیارتِ نیمۂ شعبان کے دوران زائرین کے استقبال کی تیاریوں پر بات چیت کرنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے طریقۂ کار پر گفتگو کی گئی، اور زائرین کے لیے ایک آرام دہ اور موزوں ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لانے پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ شُعبہ ساداتِ خُدام ہمیشہ دینی مناسبات اور ملینز زائرین پر مشتمل زیارتی اجتماعات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زائرین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے، ان کی دیکھ بھال اور ان کے لیے انتظامات کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: