روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جناب علی اکبر (ع) کے جشن میلاد کے موقع پر ان کی سیرت طیبہ کو یاد کیا گیا

جناب علی اکبر (ع) کے جشن میلاد کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ان کی سیرت طیبہ کے مختلف فضائل ومناقب کو بیان کیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹریٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ حیدر عارضی نے حضرت علی اکبر(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مرکزی تقریب سے خطاب کیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے واقع بیرونی صحن میں منعقد ہوئی۔

شیخ عارضی نے اپنی تقریر میں جناب علی اکبر(ع) کی زندگی کے اخلاقی و عبادی جوانب اور امت کی اصلاح میں ان کے اثرات کا تذکرہ کیا اور دین اسلام کی حفاظت جیسے بلند مقصد کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرنے میں ان کے کردار پر گفتگو کی کہ جس کے لیے امام حسین(ع)نے قیام فرمایا تھا۔

انھوں نے جناب علی اکبر(ع) کے علم اور ان کے دینی و سماجی کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عبادت، انکساری اور حسن اخلاق کی مجسم صورت تھے۔

عارضی نے اپنے خطاب میں ان کی شخصیت اور ان کی قربانیوں کے اسلامی معاشرے میں گہرے اثر کا ذکر کیا اور انھیں مسلمانوں کے لیے قربانی اور صبر کا ایک عظیم نمونہ قرار دیا کہ جس نے نسلوں کو حق اور اسلامی اصولوں کی طرف رہنمائی فراہم کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: