مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے کہا کہ ہمارا شعبہ پورا سال روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں زائرین کے لیے اہل بیت(ع) سے منسلک ایام کی یاد میں دینی لیکچرز کا اہتمام کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس بابرکت مناسبت پر ہم نے جناب علی اکبر(ع) کی سیرت طیبہ کے بارے میں خطاب کیا، جس میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا گیا۔
شیخ کربلائی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: اس خطاب میں اسلامی اقدار، تعلق، وابستگی، نماز اور خاندان کے اندر باہمی تعلقات جیسے سماجی موضوعات پر بھی بات کی گئی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تمام مناسبات پر اہل بیت(ع) کی یاد میں ثقافتی، تعلیمی اور احتفالی سرگرمیاں منعقد کرتا ہے تاکہ علومِ اہل بیت(ع) کی نشر واشاعت، محمدی(ص) تعلیمات کی پابندی اور عترتِ رسول(ص) سے تمسلک کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔



