شعبان کے مبارک ایام کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے بڑی تعداد کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) آمد

آئمہ اطہار(ع) سے منسلک ماہ شعبان کے بابرکت اور پُرمسرت ایام میں شہنشاہِ وفا حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں ان دنوں عقد نکاح میں منسلک ہونے کے لیے بڑی تعداد کی آمد دیکھنے میں آ رہی ہے کہ جو روضہ مبارک کے شعبہ برائے دینی امور میں شرعی نکاح پڑھوا کر اس بابرکت مقام سے اپنی نئی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کے رکن شیخ حیدر عارضی نے بتایا ہے کہ ماہ شعبان کے ان گیارہ دنوں میں کربلا اور دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زیادہ جوڑوں نے عقد نکاح میں منسلک ہو کر اس مبارک مقام اور ان مبارک ایام میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن کے عملے نے عقد نکاح کے لیے آںے والوں کا خیر مقدم کرنے اور نکاح پڑھنے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ نکاح تمام شرعی قواعد وضوابط کے مطابق پڑھے جاتے ہیں خاص طور پر نکاح کے وقت لڑکے اور لڑکی کے شرعی سرپرست اور گواہوں کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے تمام شرائط کے پورے ہونے کے بعد شعبہ سے منسلک ایک عالم دین نکاح پڑھتا ہے اور ان کے لیے ایک دوسرے کے اچھے شریک حیات ہونے کی دعا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ محرم و صفر اور آئمہ اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے علاوہ شعبہ سارا سال نکاح پڑھنے کی خدمات فراہم کرتا ہے اور ایک رسمی سند بھی جاری کرتا ہے کہ جسے عراقی عدالتوں اور دیگر اداروں میں قانونی حیثیت حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: