نویں سالانہ فتوئ دفاع ثقافتی سیمینار کی انتظامی کمیٹی نے فتویٰ دفاعِ کفائی اور وطن کو آزاد کروانے کے لیے لڑی جانے والی جنگ کے ہیروز کے بارے میں عمودی نظم کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔
یہ سیمینار "دینی مرجعیت اسلامی امت کا قلعہ" (المرجعيّةُ الدينيّة حصنُ الأمّة الإسلاميّة) کے عنوان کے تحت 30-31 مئی 2025 کو منعقد ہوگا، جس کے تمام انعقادی انتظامات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور اور روضہ مبارک کے ذیلی ادارے الوافی فاؤنڈیشن فار ڈاکومینٹیشن اینڈ اسٹڈیز کے سپرد کیے گئے ہیں۔
اس مقابلہ میں حصہ لینے کے قواعد وضوابط:
٭نظم کو 10 فروری 2025 سے 10 مئی 2025 تک وصول کیا جائے گا۔ اس تاریخ کے بعد آنے والی نظمیں مقابلے میں شامل نہیں ہوں گی۔
٭تمام نظموں کو ادبی ماہرین پر مشتمل کمیٹی کو پیش کیا جائے گا، جو موضوع، زبان اور بلاغت کی بنیاد پر تین بہترین نظمیں منتخب کرے گی۔
٭یہ نظم پہلے کسی اور مقابلے میں ارسال نہ گئی ہو۔
٭ صرف ایک نظم پیش کر سکتا ہے(قصيدة واحدة من الشعر العمودي)، کہ جو العمود الخليلي سے باہر نہ ہو۔
٭نظم میں اشعار کی تعداد زیادہ سے زيادہ 60 اور کم از کم 20 ہونی چاہیے۔
٭عراقی اور غیر عراقی شعراء اس مقابلہ میں شریک ہو سکتے ہیں۔
٭شاعری میں رصین عربی اورعمیق شعری ترکیب کا استعمال کیا جائے کہ جو قدیم اور جدید شاعری کے درمیان همزة الوصل کے قابل ہو۔
٭نظم کا موضوع سیمینار کے عنوان اور اس کے مفہوم سے مطابقت رکھتا ہو، اور اس میں سیکیورٹی فورسز اور عسکری رضا کاروں کی بہادری اور قربانیوں کا ذکر کیا جائے، اور اس میں کوئی سیاسی یا فرقہ وارانہ بات نہ ہو۔
٭نظم کو اس ای میل (alwafi@alkafeel.net) پر بھیجا جا سکتا ہے یا الوافی انسٹیٹیوٹ برائے دستاویزات و مطالعات کے دفتر میں براہ راست بھی دیا جا سکتا ہے۔
٭ شاعر نظم کے ساتھ اپنی سی وی بھی ورڈ فائل میں ارسال کرے کہ جس میں مندرجہ ذیل معلومات شامل ہوں:
مکمل نام
مقام و تاریخ پیدائش
پتہ، فون نمبر اور ای میل ایڈریس
آخری تعلیمی ڈگری کا نام(اگر ہو)
٭جو نظمیں ان شرائط پر پوری نہیں اتریں گی، انھیں مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
٭تمام نظمیں چاہے وہ فاتح ہوں یا نہ ہوں، واپس نہیں کی جائیں گی اور کمیٹی کو انھیں شائع کرنے یا آرکائیو کے لیے محفوظ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
٭مقابلہ کے بارے میں رابطہ کے لیے نمبر: 07706000506۔
پہلی تین بہترین نظموں کے انعامات:
اول انعام: 1,500,000 عراقی دینار اور شیلڈ
دوم انعام: 1,000,000 عراقی دینار اور شیلڈ
سوم انعام: 750,000 عراقی دینار اور شیلڈ
