شعبہ تعلقات عامہ کا بغداد کے سکولوں میں ثقافتی دیوار پروگرام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ نے بغداد کے محکمہ تعلیم وتربیت کے ساتھ مل کر بغداد کے سکولوں میں ثقافتی دیوار پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشن ڈویژن کے سربراہ مہر خالد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شعبہ نے طلباء میں ثقافتی اور تعلیمی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے کرخ اور رصافہ کے محکمہ تعلیم وتربیت کے شعبہ برائے کھیل اور سکولی سرگرمیوں کے تعاون سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جسے ثقافتی دیوار پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اہل بیت(ع) کی تعلیمات کی نشر و اشاعت اور تعلیمی اداروں میں تربیتی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اس پروگرام کے تحت بغداد کے مختلف سکولوں کا وزٹ کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طلاب کا طبقہ مستقبل کے ستونوں کے مترادف ہے اور یہی وجہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) انھیں بہت زیادہ اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔

یہ پروگرام ثقافتی اور تعلیمی آگاہی کو پھیلانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کا ایک حصہ ہے جن کا مقصد ایک باشعور اور ثقافت سے لیس نسل کی تعمیر اور سکولوں کو فکری و سماجی مرکز کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: