شعبۂ صحن کا زيارتِ شعبانيہ کے حوالے سے خدماتی لائحۂ عمل اور تیاریاں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن نے زيارتِ شعبانيہ کے حوالے سے اپنے خدماتی لائحۂ عمل کی مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہوئے اسے میڈیا سے شیئر کیا ہے۔

صحن شریف کی دیکھ بھال پر مامور شعبہ کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے موقع پر نیمۂ شعبان کی زیارت کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے شعبہ کے عملے نے کئی روز پہلے سے ہی تیاریاں شروع کر دی تھیں، اس سلسلے میں، ہم نے اس مناسبت سے پورے روضہ مبارک میں بینرز کو آویزاں کرنے، آرائشی اشیاء اور پھولوں کو لگانے اور زائرین میں متبرک تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا شعبہ نے صحنِ شریف میں نئے قالین بچھا دیئے ہیں اور زائرین کے لیے زيادہ سے زیادہ جگہ کی فراہمی کے لیے ہم نے سرادیب میں تمام جگہوں کو زیارت وعبادت کے تیار کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کے لیے الگ جگہیں مختص کی ہیں تاکہ زائرین کو زیادہ آرام دہ ماحول اور وسیع جگہ فراہم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ نے امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کی زیارت اور نیمۂ شعبان کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو اعلیٰ سطح کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل وقف کر رکھے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: