علامہ سید احمد صافی کی الكفيل ہسپتال میں کامیاب سرجری

الكفيل ہسپتال میں اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی کامیاب سرجری کے بعد ٹیومر کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ہسپتال نے اپنے میڈیا بیان میں بتایا ہے کہ بروز منگل 11 فروری 2025ء رات کے وقت اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کے غدہ نخامیہ سے رسولی ہٹانے کے لیے سرجری کی گئی۔ یہ آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا اور اس آپریشن میں الکفیل ہسپتال کربلا میں خدمات سرانجام دینے والے ماہر عراقی سرجنوں نے حصہ لیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ علامہ صافی کا تفصیلی چیک اپ کرنے والی طبی ٹیم کی رائے مطابق یہ آپریشن ضروری تھا، لہذا اس رسولی کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسی بھی قسم کی پیچیدگی اور کسی ضمنی اثرات کے بغیر ہٹا دیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ علامہ سید صافی کی صحت اس وقت کافی بہتر اور مستحکم ہے، لیکن اب بھی وہ ہسپتال میں ہی ہیں، اور بہت جلد اپنے گھر روانہ ہوں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: