روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے شبِ پندرہ شعبان کے دوران مومنین کی نیابت میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس زیارت پڑھنے کے لیے ناموں کے اندراج کا آغاز کر دیا ہے تاکہ جو مومنین نیمۂ شعبان کی شب کربلا مقدسہ میں حاضر نہیں ہو سکتے ان کی نیابت میں مراسم زیارت ادا کیے جا سکیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس ڈویژن نے اعلان کیا کہ جن افراد کے نام روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹ "الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک" کے سیکشن "نیابت میں زیارت" میں درج ہوں گے ان کی نیابت میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام مراسم زیارت ادا کریں گے۔
مومنین کی نیابت میں ادا کیے جانے والے نیمۂ شعبان کے مراسمِ زیارت میں اس دن کی مخصوص زیارت، امام مہدی(عج) کی زیارت (زیارت آل یاسین)، دو رکعت نماز اور نام درج کرنے والوں کے لیے خصوصی دعائیں شامل ہیں۔
پس اپنی نیابت یا اپنے عزیزوں کی نیابت میں مراسم زیارت ادا کروانے کے لیے روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹ "الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک" کے پہلے صفحہ پر موجود نیابت میں زیارت سیکشن یا اس کے لیے بنائے الگ صفحے "نیابت میں زیارت" میں نام لکھیں۔
https://alkafeel.net/?lang=ur
https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur
