شعبہ صحن نے امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے پھولوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے روضہ مبارک کو مزین کیا ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک میں جگہ جگہ امام زمانہ(عج) کے فضائل و مناقب اور مبارکباد پر مشتمل خوبصورت بینر لگائے گئے ہیں۔ ان بینرز پر کڑھائی اور سلائی کا کام روضہ مبارک کے شعبہ ہدایا و نذورات سے منسلک سلائی اور کڑھائی ڈویژن نے کیا ہے۔





