ضریح مبارک حضرت عباس(ع) کو پندرہ شعبان کے قریب آتے ہی پھولوں کی چادروں اور گلدستوں سے سجا دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس( ع) کے شعبۂ حرم اور شعبہ سادۃ الخدم نے مل کر پندرہ شعبان کے قریب آتے ہی ضریح مبارک حضرت عباس(ع) کو پھولوں کی چادروں اور گلدستوں سے سجا دیا گیا ہے۔

روضہ مبارک کے خدام نے اہل بیت اطہار(ع) سے منسلک پُرمسرت ایام اور امام مہدی(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے پورے حرم کو پھولوں اور مظاہرِ فرح ومسرت سے مزین کیا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک میں یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ چہاردہ معصومین(ع) اور اہل بیت(ع) کی برگزیدہ ہستیوں کے جشن ہائے میلاد اور دیگر ایام مسرت کو منانے اور خوشی کا ماحول بنانے کے لیے حرم کو خدامِ روضہ اس مقدس مقام کو پھولوں اور آرائشی مواد سے سجاتے ہیں۔
یاد رہے کہ نیمۂ شعبان کے موقع پر عراق کے تمام علاقوں اور بیرون ملک سے دسیوں لاکھ زائرین کربلا آتے ہیں اور 15 شعبان کو امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے روضات مقدسہ میں حاضری دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: