بغداد یونیورسٹی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے دسویں سالانہ سبط منتظر سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بغداد یونیورسٹی میں امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کی مناسبت سے دسویں سالانہ سبط منتظر سیمینار کا انعقاد کیا۔

اس تقریب کا اہتمام روضہ مبارک کے شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اور سکول ریلیشن ڈویژن نے بغداد یونیورسٹی کے تعاون سے (سراج العالم المظلم) کے شعار کے تحت کیا۔

تقریب کا آغاز روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) وامام محمد تقی(ع) کے خادم قاری حسین عسکری نے تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے لیے سورۃ فاتحہ سے کیا، اس کے بعد قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مخصوص ترانہ (لحن الإباء) پڑھا گیا۔

مذکورہ بالا ڈویژن کے سربراہ ماہر خالد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ سیمینار مسلسل دس سال سے امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مرتبہ یہ مبارک تقریب متعدد فقرات پر مشتمل تھی جن میں اس مناسبت سے شیخ زمان حسناوی کا خطاب اور شاعر اہل بیت محمد فاطمی اور مدح خواں عمّار كنانی کا منظوم نذرانۂ عقیدت سرفہرست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبات میں دینی اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کے لیے جشن کی اس تقریب میں دورانِ تعلیم عراقی عبایا پہننے والی 1000 سے زیادہ طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سیمینار کے ضمن میں کتابوں اور تصاویر سمیت متعدد ثقافتی اشیاء پر مشتمل نمائش بھی لگائی گئی ہے کہ جو پانچ دن تک جاری رہے گی۔

خالد نے مزید بتایا کہ اس نمائش میں شعبہ فکری امور، شعبہ معارف، الکفیل میوزیم اور قرآن علمی کمپلکس نے اپنے اپنے ثقافتی اور علمی سٹیشنز قائم کیے ہیں جن میں کتاب پڑھو اور اسے مفت حاصل کرو، اور قرآن شریف کی طباعت کا اسٹیشن طلباء کا مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: