مرکزِ کفیل برائے صحت و سلامتی نے زائرینِ نیمۂ شعبان کے لیے اپنی طبی خدمات کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل سنٹر فار پبلک ہیلتھ اینڈ سیفٹی نے نیمۂ شعبان کے موقع پر کربلا آنے والے زائرین کے لیے اپنی طبی خدمات کا آغاز کر دیا ہے اور اپنی فوری ایمبولینس ٹیموں کو مختلف جگہوں پر تعینات کر دیا ہے۔

مرکز کے مدیر حیدر خلیل ابراہیم نے بتایا ہے کہ مرکزِ کفیل برائے صحت و سلامتی نے روضہ مبارک کی ہدایات کے مطابق اپنے ٹرینرز، پیرامیڈیکس سٹاف اور رضاکاروں پر مشتمل ایمبولینس ٹیموں کو مقررہ مقامات پر تعینات کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی ٹیموں اور خدمات کو ایک پہلے سے تیار شدہ لائحہ عمل کے تحت تقسیم کیا ہے جس میں فوری ایمبولینس سروس، ہنگامی طور پر مریضوں کو طبی مراکز میں منتقل کرنا، فوری ردعمل ظاہر کرنا اور کسی بھی آفت اور بحرانی صورت حال سے منظم انداز نمٹنا شامل ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ تمام ٹیموں کے ارکان ایمرجنسی اور طبی امداد میں بہترین مہارت اور تجربہ کے حامل ہیں اور ہمیں 125 طبی رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل ہیں، ہماری 16 موبائل ایمرجنسی ٹیمیں تمام ضروری طبی سامان کے ساتھ ہر وقت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ابراہیم نے مزید بتایا کہ مرکز نے تمام جدید خدمات سے لیس ماحول دوست توانائی سے چلنے والی 5چھوٹی ایمبولینس گاڑیاں بھی طبی خدمت کے لیے فراہم کی ہیں تاکہ زائرین کے رش میں انھیں آسانی سے چلایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: