زیارتِ نیمۂ شعبان کے مراسم کی ادائیگی اور امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے دسیوں لاکھ زائرین کا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) خیر مقدم کر رہا ہے۔
عراق کے تمام علاقوں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کی بہت بڑی تعداد روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری اور اس مبارک رات کے احیاء کے لیے مسلسل آ رہی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے ہوئے ہیں۔











