شعبۂ مضیف زائرین میں چھ مقامات پر کھانا تقسیم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف کے ڈائنگ ہالز میں اتنی بڑی تعداد کے لیے گنجائش نہ ہونے کے سبب شعبۂ مضیف زائرینِ نیمۂ شعبان میں چھ بیرونی مقامات پر کھانا تقسیم کر رہا ہے۔

شعبہ کے معاون سربراہ علاء عبد الحسین نے کہا ہے کہ شعبہ کے عملے نے زائرین کی خدمت کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کافی پہلے سے ہی کر دیا ہے، اس سلسلہ میں خشک اور غذائی مواد کی تیاری، پانی کی فراہمی اور تقسیم کے مقامات کو مرتب کرنا شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چھ بیرونی مقامات پر شعبۂ مضیف زائرینِ شعبان میں کھانا تقسیم کر رہا ہے کیونکہ مضیف کے ڈائنگ ہالز میں اتنی بڑی تعداد کی میزبانی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم روزانہ تین اوقات میں زائرین کو متنوع کھانے پیش کر رہے ہیں، اور اب تک آٹھ لاکھ سے زیادہ تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے جا چکے ہیں، اس کے علاوہ میٹھائیاں، جوسز اور چھوٹے کیکس وغیرہ کی تقسیم 24 گھنٹے جاری ہے۔

عبد الحسین نے مزید بتایا کہ ہمارے شعبہ سے منسلک خدام 1:باب الجواد(ع)، 2:باب قبلہ، 3:ساحة الحوراء (کربلا-بغداد روڈ)، 4: شارع التأمیم، 5:امام ہادی(ع) کمپلکس اور 6:شارع میثم التمار پر موجود آؤٹ لیٹس سے کھانے کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کے عملے کی معاونت کرنے والے سیکورٹی فورسز اور صحت وصفائی کے عملے کو بھی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے پندرہ شعبان کی رات اور دن میں عراق اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے دسیوں لاکھ مومنین امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے احیاء اور روضات مقدسہ کی زیارت کے لیے کربلا آتے ہیں۔

لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہے ہیں اور طے شدہ تنظیمی اور خدماتی لائحہ عمل کے ذریعے مراسم زیارت کی ادائیگی کے دوران زائرین کو بہترین عبادتی ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: