روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ برائے طبی امورِ نیمۂ شعبان کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کووسیع پیمانے پر طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں پانچ اضافی میڈیکل ڈسپنسریوں کا قیام اور ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے والے (100) پیرامیڈیکس کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام دروازوں پر تعیناتی سرفہرست ہے اس کے علاوہ عراق کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے والی ستر (70) خواتین رضاکاروں اور پچھتر (75) مرد رضاکاروں کی خدمات بھی شعبہ کو حاصل ہیں۔
