روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت کام کرنے والے ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی حفظ و قرائت کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کا دورہ شروع کیا جا رہا ہے، اس دورے میں قرآن مجید کی تلاوت کا مقابلہ بھی ہو گا اور یہ دورہ رمضان المبارک کی پہلی رات سے ہی شروع ہو جائے گا۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قرآن مجید کی تلاوت کا مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں کیا جائے گا جو کہ 4 مراحل پر مشتمل ہو گا، اور اس مقابلہ میں عراق کے مخلتف شہروں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زیادہ ادارے شرکت کر رہے ہیں، ہر ادارے کی جانب سے قاری،مفسر اور حافظ کو پیش کیا جائے گا جو کہ مقابلہ میں نتائج معین کرنے والی کمیٹی کے سامنے قرآن مجید کی تلاوت کریں گے۔
یہ دورہ 15 دنوں تک جاری رہے گا اور ہر روز روضہ مبارک کے صحن میں رات دس بجے یہ دورہ شروع ہوا کرے گا اور ہر روز دورہ کے اختتام پر شرکت کرنے والوں سے قرآن مجید کے بارے میں سوال کیا جائے گا اور جو کوئی صحیح جواب دے گا اس کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعام دیا جائے گا۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے چلیں کہ یہ قرآنی محافل کا انعقاد قرآن انسٹی ٹیوٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے کرتا ہے کہ جس کے تمام انتظامات روضہ مبارک کی طرف سے کئے جاتے ہیں قرآن انسٹی ٹیوٹ سارا سال قرآنی محافل کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔