دونوں روضات مقدسہ، مابین الحرمین اور ان کے گرد ونواح میں ہر طرف ملکی اور غیر ملکی مومنین کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دکھائی دے ہے جس میں کوئی مراسم زیارت ادا کر رہا ہے، تو کوئی دعا مانگنے میں مصروف ہے، کوئی قرآن کی تلاوت کر رہا ہے، اور کوئی نماز پڑھ رہا ہے الغرض سب ہی اس مبارک رات کو عبادت وریاضت میں بسر کر رہے ہیں۔
پہلے سے طے شدہ جامع سیکیورٹی و حدماتی پلان کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) زائرین کو ہر ممکن ضروری خدمات فراہم کر رہا ہے کہ جن میں طبی سہولیات، پینے کے پانی کا انتظام، آرام کرنے کے مقامات، اور دونوں روضات مقدسہ تک آسان آمد ورفت کے لیے منظم طریقہ کار وغیرہ ...... شامل ہے۔







