خواتین کے شعبے زائراتِ نیمۂ شعبان کو متنوع خدمات پیش کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خواتین کے شعبے زائراتِ نیمۂ شعبان کو متنوع خدمات پیش کر رہے ہیں۔

دفتر متولی شرعی برائے امورِ خواتین کی انچارج محترمہ منیٰ وائل نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی براہ راست ہدایت پر صحن کے تمام سرادیب کو زائرات کے لیے مختص کیا گیا ہے، تاکہ امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے احیاء اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے آنے والی تمام زائرات کو بہترین خدمات اور پرسکون عبادتی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زائرات کے لیے طبی مراکز، ایمرجنسی کیسز میں فرسٹ ایڈ، ایمبولینس کی سہولت اور نماز اور دعا کے لیے وسیع جگہوں کے انتظام سمیت بہت سی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محترمہ وائل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ خواتین کے شعبوں اور مراکز کی جانب سے زائرات کے لیے مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، کہ جن کا مرکزی ہدف زیارت کے مقاصد اور ان سے صحیح شکل میں مستفید ہونے کے طریقوں کو اجاگر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: