شعبہ ما بین الحرمین کا زیارتِ نیمۂ شعبان کے لیے طے کردہ خدماتی اورانتظامی پلان کامیابی سے جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ ما بین الحرمین نے تصدیق کی ہے کہ زیارتِ نیمۂ شعبان کے لیے ان کا پہلے سے طے کردہ خدماتی اورانتظامی لائحہ عمل کا نفاذ مکمل کامیابی اور خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ حسام حسین حمدانی نے کہا کہ امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے موقع پر ہمارے شعبہ کا زیارتِ نیمۂ شعبان کے لیے طے کردہ لائحہ عمل تین محاور پر مشتمل ہے: خدماتی محور، انتظامی محور، اور سیکیورٹی محور۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدماتی محور میں سرفہرست ما بین الحرمین اور اس کے گردو ونواح میں موجود سڑکوں اور گلیوں میں صفائی کو برقرار رکھنا اور نماز کی ادائیگی کے لیے مختص جگہوں کو تیار کرنا اور وہاں قالین وغیرہ بچھانا شامل ہے۔

انتظامی محور کے بارے میں حمدانی نے بتایا کہ شعبہ نے پلاسٹک کی رکاوٹوں کے ذریعے زائرین کی آمد ورفت اور روضہ مبارک کی طرف جانے کے راستوں کی تعیین کی ہے تاکہ زائرین کی آسان نقل وحرکت کو یقینی بنایا جا سکے اور رش سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ یہ طریقہ سیکیورٹی حوالے سے بھی مفید ہے کہ جس کے لیے طے شدہ پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: