روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرینِ نیمۂ شعبان کے لیے خدمات کا اعداد وشمار

امام مہدی(عج) کے جشن میلاد اور زيارتِ نیمۂ شعبان کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کو ہر ممکن خدمات فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے وسیع انتظامات کیے۔

اس موقع پر روضہ مبارک نے طبی، تنظیمی، دینی، ثقافتی، نقل و حمل اور کھانے کی خدمات سمیت زائرین کو ڈھیروں خدمات پیش کیں کہ جن کا مختصر اعداد وشمار درج ذیل ہے:

روضہ مبارک خدام نے 1525920 پیک پانی کے کپ، 23000عطر کی بوتلیں، 2500 کلو گرام مختلف ٹافیاں، اور 4000 گلاب کے پھول زائرین کو پیش کیے اور 300 لیٹر خوشبو کو تعطیر کے لیے استعمال کیا۔

نیمۂ شعبان میں پڑھی جانے والی مخصوص زیارت کی 9000 کا پیاں، زیارت کے بارے 3000 کتابیں، اور دیگر دینی اور ثقافتی موضوعات پر مشتمل 4620 کتابیں بھی زائرین میں تقسیم کی گئیں۔

یکم شعبان سے اس کی 14شعبان تک 986862 افراد نے روضہ مبارک کے مضیف کی خدمات سے استفادہ کیا۔

زائرین کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف سائز اور اقسام کی 205 گاڑیاں مختص کی گئیں۔

روضہ مبارک نے اپنے 7 طبی مراکز، 16 ایمبولینس ٹیموں، اور 10 ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے مختلف طبی خدمات فراہم کیں، اس کے علاوہ 12 ٹن مختلف ادویات اور دیگر طبی سامان زائرین کی طبی خدمات کے لیے مختص کیا گیا، طبی خدمات سے مستفید ہونے والے زائرین کی تعداد 67240 تک پہنچ گئی اس کے علاوہ 189 مریضوں کو ان کی تشویشناک حالت کے سبب ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

تنظیمی خدمات میں 3807 رضاکاروں اور 724 مقامی اور غیر ملکی مواکب نے روضہ مبارک کے ساتھ مل کر انتظامات کیے، 2700 بیگیج لوکرز، 5 کارٹ پک اپ پوائنٹس، 8 بیگیج پک اپ پوائنٹس، اور 5 موبائل سینٹری یونٹس کا قیام بھی عمل میں لایا گيا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرینِ نیمۂ شعبان کی خدمت کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو مختص کیا کہ جن میں سے اکثر کا مندرجہ بالا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: