شعبہ دینی رہنمائی برائے خواتین کی طرف سے زائراتِ نیمۂ شعبان کے لیے طبی، تنظیمی وانتظامی، ثقافتی اور دینی خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ دینی رہنمائی برائے خواتین سمیت روضہ مبارک میں موجود خواتین کا ہر شعبہ زائراتِ نیمۂ شعبان کو وسیع پیمانے پر طبی، تنظیمی وانتظامی، ثقافتی اور دینی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کی انچارج محترمہ عذراء شامی نے کہا کہ ہمارا شعبہ امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے موقع پر شبِ نیمۂ شعبان کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آنے والی زائرات کو پہلے سے طے شدہ لائحہ عمل کے تحت متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لائحہ عمل متعدد جوانب پر مشتمل ہے کہ جن میں زائرات کی روضہ مبارک میں آمد ورفت کے عمل کو منظم کرنا، روضہ مبارک کے اندر اور باہر طبی مراکز کا قیام، لیکچرز اور قرآنی محافل سمیت مختلف ثقافتی خدمات شامل ہیں۔

محترمہ شامی نے بتایا کہ شعبہ کو بڑی تعداد میں رضاکار خواتین کی خدمات بھی حاصل ہیں کہ جو تنظیمی امور، طبی خدمات، اور دینی تبلیغ میں ہماری مدد کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: