آج بروز جمعہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن اطہر میں صبح کے وقت منعقد ہونے والی تلاوتِ دعاء ندبہ کی محفل میں زائرین کے جمع غفیر نے شرکت کی۔
امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے پرمسرت دن منعقدہ دعاء ندبہ کی اس ایمانی محفل میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زائرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے.
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اس بابرکت محفل کے لیے بھرپور انتظامات کیے کہ جن میں محفل کی جگہ کو معطر رکھنے کے لیے ایئر فریشنر اور اگربتیوں و بخور کا استعمال اور زائرین کے لیے دعاؤں کی کتابوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔




