شعبہ سادۃ الخدم کی زائرینِ نیمۂ شعبان کے لیے متنوع خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ سادۃ الخدم نے شبِ نیمۂ شعبان کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ سید ہاشم شامی نے کہا کہ شعبہ سادۃ الخدم کا عملہ امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے موقع پر شبِ نیمۂ شعبان کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کرنے میں سرگرم عمل رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیارت کے دوران ہمارے فرائض میں صحن مقدس کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ قرآن مجید، دعاؤں اور زیارت کی کتابوں اور سجدے گاہوں کو شیلفوں اور ڈسکس میں ترتیب سے رکھنا اور اگربتیوں اور بخور سے روضہ مبارک کو معطر رکھنا شامل ہے۔

شعبہ کے ارکان نے زائرین کو پانی اور چائے پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے موکب بھی لگایا کہ جہاں سادۃ الخدم چوبیس گھنٹے زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: