نمائش کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس مجلس کے ارکان، سید ليث نجم موسوی، ڈاکٹر عباس دده موسوی، اور ڈاکٹر افضل شامی اور جامعہ کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
یونیورسٹی کے کالج آف ٹیکنیکل انجینئرنگ کے ڈین پروفیسر علی جاسم عامری نے کہا ہے کہ آج ہم نے چوتھے سالانہ جاب فیئر اور پہلی پائیدار ترقی نمائش ے کا آغاز کیا، جو کہ 16-19 فروری 2025 تک جاری رہیں گی۔ اس سال نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی بیس کمپنیوں سمیت تیس سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔









































