الکفیل یونیورسٹی کے ذیلی ادارے الکفیل انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر نے روزگار اور پائیدار ترقی سے متعلقہ نمائشوں "الوظائف الرابع " اور "الاستدامة الأول" میں اپنی سافٹ ویئر پروڈکٹس کو پیش کیا ہے کہ جو الکفیل یونیورسٹی میں 16فروری سے 19فروری 2025 تک جاری رہیں گی۔
مرکز کے مدیر سامر صافی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہم نے اپنے تمام سافٹ ویئرز ان فیئرز میں نمائش کے لیے رکھا ہے کہ جن میں "مشروع مسار بولونيا الرقمي" (Bologna Information System) بھی شامل ہے کہ جو وزارت اعلی تعلیم اور تحقیق کے ساتھ ایک پائیدار تعاون ہے، اور اسے جامعہ نے تمام سرکاری جامعات کو مفت فراہم کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹیوں کے انتظامی اور تنظیمی امور کے لیے بنائے گئے "نظام السراج لإدارة الجامعات" کو بھی اس نمائش میں رکھا گیا ہے کہ جو اس وقت کئی سرکاری اور نجی جامعات میں استعمال ہو رہا ہے، اس کے علاوہ وزارت برائے ابتدائی تعلیم سے منظور شدہ تعلیمی پلیٹ فارم "منصة السراج التعليمية" بھی نمائش کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی تمام کمپنیوں میں رائج سسٹم "نظام الكافل للمحاسبة" بھی نمائش میں شامل ہے۔







