شعبہ تعلقات عامہ کا قادسیہ یونیورسٹی کے طلباء کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ نے جامعہ قادسیہ کے بعض طلباء کے لیے ایک تتربیتی اور ترقیاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

مذکورہ بالا شعبہ میں یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن کے انچارج ماہِر خالد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ نے قادسیہ یونیورسٹی کے طلباء کے لیے "کامیاب اور ممتاز شخصیت کی پانچ عادات" کے عنوان سے ایک تربیتی اور ترقیاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ورکشاپ میں پائیدار ترقی کے مختلف موضوعات پر بات کی گئی، کہ جن میں منصوبہ بندی، رابطہ کاری، مثبت سوچ، وقت کو منظم کرنا، اور مہارتوں کو عمل اور تکرار کے ذریعے سیکھنا شرفہرست ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ورکشاپ میں شرکاء کی جانب سے وسیع بحث و مباحثہ اور بھرپور ردعمل دیکھنے کو ملا۔

واضح رہے کہ یہ ورکشاپ تیسرے سالانہ ثقافتی فیسٹیول ((الولادات الميمونة )) کے ضمن میں منعقد کی گئی کہ جس کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور جامعہ قادسیہ کے مشترکہ تعاون سے کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: