روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے قادسیہ یونیورسٹی میں "الولادات الميمونة" فیسٹیول کا انعقاد

قادسیہ یونیورسٹی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے تیسرے سالانہ "الولادات الميمونة" ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گيا کہ جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس فیسٹیول کا انتظام و اہتمام روضہ مبارک کے شعبہ تعلقات عامہ نے قادسیہ یونیورسٹی کے تعاون سے کیا کہ جو اس شعبہ کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔

اس تقریب کا آغاز قاری سجاد تميمی نے تلاوت فرآن مجید سے کیا جس کے بعد جامعہ قادسیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کالج آف ایجوکیشن کے ڈین ڈاکٹر ستار جنابی نے استقبالیہ خطاب کیا، اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے شیخ حارث داحی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پابندیاں ختم کرنا آزادی ہے، لیکن اکثر اوقات یہ معاشرے کے عمومی رویے میں انتشار اور خرابی کا سبب بنتا ہے لہذا مفادات عامہ کے تحفظ کے لیے بنائے گئے بنیادی قوانین کی پاسداری ضروری ہے تاکہ مفادات عامہ کی تکمیل ہو سکے اور بدعنوانی سے بچا جا سکے، اور یہ وہ امور ہیں جو اسلامی شرعی احکام کے دائرے میں آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام تین بنیادی ستونوں پر قائم ہے: عقیدہ، شرعی احکام، اور اخلاقی رویہ۔ عقیدہ عقل اور کائنات میں تدبر کی بنیاد پر ہوتا ہے، جبکہ شرعی احکام ایک ترازوں کی طرح ہیں جنہیں سمجھنا اور نافذ کرنا ضروری ہے تاکہ فرد اور معاشرتی زندگی میں توازن قائم ہو سکے۔ کیونکہ بدعنوانی کے ماحول میں مفاد عامہ کا حصول ممکن نہیں ہے، چاہے وہ کتنے ہی چمکدار نعروں یا ظاہری قوانین سے مزين ہو۔

اس تقریب میں ذو الفقار جلعاوی اور محمد امیر تمیمی نے مدح و منقبت اور دینی ترانے پیش کیے۔

تقریب میں یونیورسٹی کیمپس کے اندر عراقی عبایا پہنے والی 313 طالبات اور اس پروگرام کے منتظمین کو اعزازات سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ اس فیسٹیول کے ضمن میں الکفیل یوتھ کلچرل سٹیشنز، کتابوں اور تصویری نمائش، ورکشاپس، ندوات کا انعقاد بھی شامل ہے تاکہ طلباء میں ثقافت اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: