"جناب فاطمہ(ع) کے نور سے ہم دنیا کو روشن کریں گی" (من نور فاطمة -عليها السلام- نضيء العالم) کے شعار کے تحت اس تقریب کا انتظام و اہتمام، دفتر متولی شرعی برائے امورِ خواتین، کے شعبہ الکفیل دینی مدارس نے درسی سال 2023/2024 کی طالبات کے لیے کیا ہے۔
شعبہ خطابت حسینی برائے خواتین نے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب میں قصائد، نظموں، منقبت اور خصوصی خطاب کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں سلطنت عمان کی محترمہ اعتدال درویش کی طرف سے پیش کردہ ایک اوپیریٹا پرفارمنس ("أغاريد الوفاء") بھی شامل تھی جس میں عمانی اور خلیجی ثقافت، اسلامی تعلیمات کی پابندی، اہل بیت(ع)کی پیروی اور پردے اور عفت جیسے موضوعات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
تقریب میں "قطرات الساقی" کے نام سے ایک پروگرام بھی شامل تھا جس میں گزشتہ سالوں میں فارغ التحصیل ہونے والی اُن طالبات کے انٹرویو لیے گئے جنہوں نے گزشتہ سالوں کے دوران "بنات الكفيل" گریجویشن تقریب میں شرکت اور اس کے اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات اور تجربات کے بارے میں گفتگو کی۔
پہلے دن کی تقریب کا اختتام اُن تمام ممالک کے قومی ترانوں پر ہوا جن سے تعلق رکھنے والی طالبات اس سال کی گریجویشن تقریب میں شریک ہیں۔
گریجویشن تقریب کی سرگرمیاں کل جمعہ کو بھی جاری رہیں گی۔




























