امام حسین (ع) کی آغوش میں رمضان کا استقبال....

قال رسولُ الله(صلى الله عليه وآله): (شعبانُ شهري ورمضانُ شهرُ الله وهو ربيع الفقراء...)
’’رسول اکرم (ص) نے فرمایا: شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے اور یہ مہینہ فقراء کے لئے بہار کا مہینہ ہے‘‘۔
رمضان المبارک کے ساتھ ہی حرم امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے حرم میں موجود مؤمنین خداوند متعال سے اپنے گناہوں کی معافی کے لئے دستے دعا بلند کئے ہوئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کو مؤمنین کے لئے عبادت کا مہینہ قرار دیا کہ جس کے دن مبارک ہیں اور اس کی راتیں عظیم ہیں اس ماہ میں اللہ تعالیٰ ہر مؤمن سے نیکی کو قبول کرتا ہے جو خالصتاً اللہ کے لئے کی جاتی ہے اور اللہ مؤمنین کے درجات کو بلند کرتا ہے شعبان کی آخری گھڑیاں اور رمضان المبارک کے شروع ہونے کے لمحوں میں مومنین خدا سے اپنی بخشش کی دعائیں مانگ رہے تھے۔
ماہ رمضان کی پہلی رات اور شعبان المعظم کی آخر گھڑیوں میں کربلا میں آئے ہوئے مؤمنین کی بڑی تعداد نے عراق اور مقدس مقامات کی حفاظت کی دعائیں کی اور رمضان المبارک کی شب کو مؤمنین کی اور اپنی بخشش کی اللہ سے دعا کی یہ وہ ماہ ہے جس میں قرآن کو نازل کیا گیا اور اس ماہ کو تمام مہینوں کا سردار بنایا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: