الکفیل عجائب گھر کے معاون سربراہ ڈاکٹر شوقی موسوی نے بتایا ہے کہ آج اسلامی آثارِ قدیمہ اور میوزیم میں کام کی خصوصی مہارت رکھنے والے بین الاقوامی وفدنے الکفیل میوزیم کا وزٹ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد نے عجائب گھر میں موجود نوادرات، ان کو محفوظ کرنے کے طریقوں، ان کے بارے میں دستاویزی عمل اور آرکائیو کرنے کے طریقوں کا باغور جائزہ لیا اورمستقبل قریب میں الکفیل میوزیم اور برطانوی میوزیم کے درمیان علمی اور فنی شعبوں میں تعاون کے آغاز کا اعلان کیا۔
برطانوی میوزیم میں مشرق وسطیٰ کے شعبہ کے فسٹ سیکریٹری ڈاکٹر جان سمپسن نے کہا کہ الکفیل میوزیم میں نظر آنے والا کام نوادرات کو سائنسی اور منظم انداز میں ذخیرہ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عجائب گھر تلواروں کی مقدار اور ان کی نوعیات سے مالا مال ہے جبکہ اس کے علاوہ اس بیش قیمت قدیم اور تاریخی نوادرات بھی موجود ہیں۔










