رمضان المبارک کی مناسبت سے قرآنی محفل کا مقابلہ....

مقابلہ
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت کام کرنے والے ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے رمضان المبارک کی مناسبت سے قرآنی محفل کے مقابلے کا جو اعلان کیا گیا تھا اس مقابلے کی ابتداء ماہ رمضان کی پہلی رات سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں شروع ہو گئی ہے جس میں عراق کے 10 شہروں سے تعلق رکھنے والے 24 کے قریب اداروں کے قاری، حفاظ اور مفسر حصہ لے رہے ہیں اور یہ تقریبات پندرہ رمضان المبارک کی رات تک روضہ مبارک کے صحن میں جاری رہیں گی اور اس میں شرکت کرنے والوں سے قرآن کے متعلق سوال کئے جائیں گے اور ہر نشست کے آخر میں جواب دینے والوں کو انعام اور تحائف دئیے جائیں گے۔
مقابلے میں حصہ لینے والوں میں سے ہر ایک ادارے کے قاری،حافظ اور مفسر سے مختلف سوال کئے جائیں گے جو کہ قرآن مجید کی کسی ایک مقام سے تلاوت اور اس کے معانی اور تفسیر پر مشتمل ہوں گے اسی طرح قرآن مجید سے احکام شرعی کے متعلق اور تلاوت کے احکام کے بارے سوال کئے جائیں گے صحیح جوابات کا اعلان نمبر دینے والی کمیٹی کرے گی۔
رمضان کی پہلی رات کربلا شہر اور ذی قار شہر کی جانب سے حصہ لینے والوں کے درمیان ہوا جس کی ابتداء قاری عادل کربلائی نے تلاوت قرآن مجید سے کی، اس مقابلے کے اختتام پر کربلا شہرکے قاری،حافظ اور مفسر نے 82 پوائنٹ حاصل کئے۔
اس مقابلہ میں مندرجہ ذیل دس شہروں سے تعلق رکھنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں: (كربلا، بغداد، بابل، نجف، قادسيہ، مثنى، ميسان، ذي قار، بصرة، موصل) ہر ادارے کی جانب سے تین افراد پر مشتمل ٹیم شرکت کرے گی جس میں قاری،حافظ اور مفسر ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: