عراقی عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ عراق اور مقدس مقامات کی ہر طرح کی قربانی دے کر حفاظت کریں گے: دینی سپریم لیڈر

علامہ سید احمد صافی
دینی سپریم لیڈر آیت اللہ سیستانی نے بڑے زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ عراق اور مقدس مقامات کی ہر طرح کی قربانی دے کر حفاظت کریں گے جب کے اس کے برعکس وہ لوگ جو اپنی جان کی پرواہ کئے ہوئے ہیں اور عراق اور مقامات مقدسہ کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کوئی مصالحت ہو جائے اور جنگ اپنے انجام کو پہنچے ان خیالات کا اظہار علامہ سید احمد صافی نے 1رمضان 1436ھ بمطابق 19جون 2015ء کو امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے صحن میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کیا۔
رضا کاروں پر مشتمل فورس عراقی فوج کے ساتھ مل کر عالمی دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے میدان میں قدم جمائے کھڑی ہے اس کے ساتھ ساتھ ہر عراقی کی خواہش ہے کہ وہ عراق اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہ ہٹے، عراقی عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر عراق پر کسی بھی قسم کی کوئی مشکل آئے گی تو یہ قوم کبھی بھی عراق اور مقامات مقدسہ کو نہیں چھوڑے گی بلکہ دشمن کو ایسا سبق سکھائے گی کہ پھر کبھی وہ اپنے نظروں کو عراق کی جانب اٹھا بھی نہیں سکے گا اس وقت بھی عراقی عوام بڑے اہتمام کے ساتھ عراقی فوج کے شانہ بشانہ عراق اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئے سر گرم عمل ہے جبکہ اس کے برعکس بعض لوگ چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی مصالحت کے تحت اس جنگ کو ختم کیا جائے اور اپنے مفادات کو حاصل کیا جائے، جبکہ عراقی عوام ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گی بلکہ وہ ہر قربانی دے کر عراق اور مقامات مقدسہ کی سالمیت برقرار رکھے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: