الکفیل کمپنی برائے سرمایہ کاری: نئے اقسام کی گندم کی کامیاب کاشت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے الکفیل جنرل انویسٹمنٹ کمپنی نے نئی اقسام کی گندم کو کامیابی سے کاشت کیا ہے۔

کمپنی کے معاون پروجیکٹٹ انچارج انجینئر علی مزعل لايذ نے بتایا ہے کہ کمپنی نے زرعی موسم (2024-2025) کے دوران خيراتِ ابی الفضل العباس(ع) زرعی فامز میں
بین الاقوامی اور مقامی اقسام کی اعلی پیداواری صلاحیت پر مبنی گندم کاشت کی ہے اور اس وقت بحوث 22، روفا، اور نزار سمیت گندم کی دیگر اقسام توانا حالت میں کھیتوں میں موجود ہیں، یہ اقسام موسمی حالات کو برداشت کرنے اور اعلیٰ معیار کی فصل دینے کے حوالے بہترین انتخاب ہیں۔

کمپنی اپنے 900 دونم فارم کو سیراب کرنے کے لیے چھڑکاؤ پر انحصار کرتی ہے، آبپاشی کے ان نظاموں میں سے کچھ محوری، کچھ فکسڈ اور کچھ نان فکسڈ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: