روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفترِ متولی شرعی برائے امور خواتین نے حسینیت کو مختلف طریقوں اور بہترین جدّت کے ساتھ دنیا تک پہنچانے کے لیے حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔
دفتر کی معاون مدیرہ فردوس علی حسون نے کہا کہ حسینی پیغام کو مؤثر طریقے سے پہنچانے کی صلاحیت رکھنے والی خطیبات کو تیار کرنے کے لیے حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین ایک بنیادی ستون ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈویژن نے صرف خطابت اور تقریر کے میدان میں خطیبات کو تربیت نہیں دی بلکہ اہل بیت(ع) کے اصولوں کی عمیق سمجھ پر مبنی ایک جامع شعور کی تعمیر میں بھی کردار ادا کیا ہے، جس سے ان کی پیغام کو مزید پراثر بنایا ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کی طرف سے منظم کیے گئے لیکچرز، تربیتی کورسز ، حسینی مجالس، قرآنی محافل اور دینی و علمی مقابلوں کا خواتین کی آگاہی اور رہنمائی میں اہم کردار ہے کہ جو اسلام کی صحیح تعلیمات اور اہل بیت(ع) کے راستے سے ہم آہنگ ہے۔









