قرآن علمی کمپلیکس کا مقام امام مہدی(عج) میں قرآنی درس کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے مقام امام مہدی(عج) میں قرآنی درس کا انعقاد کیا۔

اس درس کا اہتمام و انتظام کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا۔

درس کے لیے مدعو شیخ محمد نبہانی نے بتایا کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ ہر شبِّ جمعہ مقام امام مہدی(عج) میں قرآنی درس کا انعقاد کرتا ہے، جس میں زائرین کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لیکچر میں امام مہدی(عج) کے بارے میں مذکور قرآنی آیات سمیت متعدد مذہبی، تعلیمی اور سماجی موضوعات سے متعلق گفتگو کی جاتی ہے کہ جس کا مقصد قرآن کریم سے تعلق کو مضبوط کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: