روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور كوفہ یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ تعاون کا معاہدہ

كوفہ یونیورسٹی اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مشترکہ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ روضہ مبارک کے شعبہ پائیدار ترقی کے ذیلی ادارے اکیڈمی آف ایڈمنسٹریٹو ڈیولپمنٹ اور یونیورسٹی کے کالج آف مینجمنٹ اینڈ اکنامکس کے درمیان طے پایا ہے۔

روضہ مبارک کے نائب سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسى احمد نے اس معاہدے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ معاہدہ تین ماہ تک جاری رہنے والی میٹنگز کے بعد طے پایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے میں دونوں اداروں کے درمیان مطبوعات، تحقیقاتی کاموں، تربیتی پروگراموں، دونوں طرف سے فیلڈ وزٹس، اساتذہ کی میزبانی اور دیگر مختلف شعبوں میں تعاون اور معلومات و تجربات کا تبادلہ شامل تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: