زائرین کے جمع غفیر نے رمضان المبارک کی پہلی رات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی

آج ماہ رمضان المبارک کی پہلی شب کے احیاء اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے زائرین کی بہت بڑی تعداد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی۔

عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین کے جمع غفیر نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جوار میں ماہ مبارک کی پہلی رات زیارت، نماز اور دیگر عبادات کی ادائیگی میں بسر کی۔

مومنین رمضان المبارک کی راتوں کا احیاء عبادات، دعاؤں کی تلاوت، اہل بیت(ع) کے روضات مقدسہ کی زیارت اور قرآنی محافل کے انعقاد کے ذریعے کرتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارے اور خدام نے نماز و دعا کے لیے مخصوص جگہوں کی فراہمی سمیت زائرین کے استقبال کے لیے بھرپور انتظامات کیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: