میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ میں انفوگرافک کے لیے الگ صفحہ کا اضافہ کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے ماہ رمضان المبارک کی آمد پر روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹ میں انفوگرافک کے لیے ایک خصوصی صفحہ کا اضافہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ڈیپارٹمنٹ میں تخلیقی تحریر کے یونٹ کے سربراہ سید عبد اللہ باسم نے بتایا کہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے ماہ رمضان المبارک کی آمد پر روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹ میں معلوماتی ترسیمیات پر مشتمل خصوصی صفحہ کا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صفحہ میڈیا کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ مطابقت برقرار رکھنے کے لئے بنایا گیا ہے جس میں سوچ اور باریک بینی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے براہ راست نمبروں کی زبان کے استعمال کے ساتھ ساتھ معنی کو مکمل کرنے میں تصویر اور لفظ کے اثرات کے درمیان ایک قسم کا توازن پیدا کرنے کے لئے کام کیا جاتا ہے ، اور یہ تحریری طریقوں کے ذریعہ آتا ہے جو پرکشش عنوانات اور آسان انداز پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

دوسری جانب ڈیزائنگ یونٹ کے انچاج سید حسین صبری نے کہا کہ تخلیقی تحریر کے یونٹ سے موصول ہونے والے خیالات اور مواد کو ہم مختلف ڈیزائنز میں تبدیل کرتے ہیں، جن میں 'کیروسیل' (Carousel) بھی شامل ہے، کہ جو پہلی بار روضات مقدسہ کے میڈیا میں استعمال کیا جا رہا ہے اس فیچر کے ذریعے تصاویر اور معلومات ایک ترتیب سے پیش کی جاتی ہیں، اور اسے صارف بآسانی آگے پیچھے کر سکتا ہے یا خودکار طور پر اسکرول بھی کیا جا سکتا ہے۔

https://alkafeel.net/new/photo
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: