میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ارکان کی ادیب اور شاعر رضا خفاجی سے ملاقات اور پذیرائی کی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کربلا سے تعلق رکھنے والے ادباء اور شعراء کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے اور اسی ضمن میں شعبۂ ابلاغ کے ارکان نے معروف ڈرامہ نگار اور شاعر رضا خفاجی سے ان کے گھر میں ملاقات کی تاکہ کربلائی ورثہ کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں پرنٹ میڈیا ڈویژن کے سربراہ علی خباز نے اس حوالے سے کہا ہے کہ شاعر، ادیب اور مصنف رضا خفاجی کی پذیرائی کا مقصد ثقافتی، ادبی اور فنی میدان میں کربلائی شخصیات کے تخلیقی عمل پر روشنی ڈالنا ہے، اور خفاجی کو حسینی ڈرامہ نگاری کا علمبردار اور شہر کربلا کی شعری و فنی تعبیر کا اعلی نمونہ شمار کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: