روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث نے ملکی اور غیر ملکی محققین، مفکرین اور اس حوالے سے دلچسبی رکھنے والے افراد کو امام حجت(عج) کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یہ کانفرنس 24 ذی الحجہ 1446ھ کو تیسرے عالمی ہفتہ امامت کی تقریبات کے ضمن میں منعقد ہو گی کہ جس کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اس شعار کے تحت ہو رہا ہے:(النبوةُ والإِمامةُ صِنوان لا يفترِقان).
پہلا محور: عقایدی مطالعات۔
دوسرا محور: فقہی مطالعات۔
تیسرا محور: اخلاقی و تربیتی مطالعات۔
چوتھا محور: سیاسی و سماجی مطالعات۔
واضح رہے کہ مذکورہ بالا موضوعات پر تحقیقی مقالات کے جمع کرانے کی آخری تاریخ 1 مئی 2025 ہے۔ ضروری ہے کہ تحقیقی مقالہ نشر شدہ نہ ہو اور نہ ہی اسے پہلے کسی کانفرنس یا علمی تقریب میں پیش کیا گیا ہو اور اسے علمی معیارات و شرائظ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لکھا گيا ہو۔
