روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ دینی امور کی جانب سے روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں ماہ رمضان المبارک کی روحانیت سے ہم آہنگ فقہی اور دینی موضوعات پر دروس ومجالس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شعبہ دینی امور رمضان المبارک میں روزانہ کے فرائض، مستحبات، ادعیہ اور اعمال پر روشنی ڈالنے کے لیے مجالس کا انعقاد کرتا ہے تاکہ زائرین کو اس بابرکت مہینے کی فضیلتوں اور برکتوں کی ایک جامع تصویر پیش کی جا سکے۔






