روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین نے پہلا روزہ شعبہ خدمات کے سینٹری ورکرز کے ساتھ افطار کیا، اور ان کی طرف سے زائرین کی خدمت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیا۔
سکریٹری جنرل کا یہ اقدام روضہ مبارک کے اندر ہر سطح پر کام کرنے والے خدام کے درمیان مضبوط اور گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور سارا سال اور خاص طور پر ماہ رمضان المبارک کے دوران زائرین کو خدمات فراہم کرنے والے خدام کی کاوشوں کو عملی طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

