اس اجتماع کے کا انتظام واہتمام کمپلیکس کے ذیلی ادارے قران انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ نے مزار جناب شریفہ بنت امام حسن(ع) کے تعاون سے کیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے انچارج منتظر مشائخی نے بتایا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے چوتھے سالانہ نورین قرانی فورم کا قرآنی مقابلوں سے آغاز کر دیا ہے اور اس مقابلوں میں صحت، سیکیورٹی اور دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے 36 افراد حصہ لے رہے ہیں، جبکہ ان مقابلوں کی نگرانی اس شعبے میں ماہر ججوں کی ایک خصوصی ٹیم کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقابلے میں تلاوت اور تجوید کے اصول، اور حفظ جیسے موضوعات شامل ہیں، اور اس کے علاوہ قرآن علمی کمپلکس نے اس مرتبہ (المعلم القرآني) کے نام سے ایک نیا مقابلہ متعارف کرایا ہے کہ جو قرآنی علوم کے اساتذہ کے درمیان مقابلے پر مشتمل ہے۔








